دلچسپ و عجیب
01 نومبر ، 2012

سنگاپور :بغیر انجن کے جہا زوں کا پہلا مقابلہ

سنگاپور :بغیر انجن کے جہا زوں کا پہلا مقابلہ

سنگاپور…این جی ٹی…سنگاپور میں بغیر انجن والے کارڈ بورڈ جہازوں سے پرواز کرنے کے اپنی نوعیت کے پہلے مقا بلے کا انعقا د کیا گیا۔ Silosoبیچ پر ہونے والے اس دلچسپ مقا بلے میں شرکت کر نے والے افراد نے دلچسپ اور مختلف اشکال والے جہازوں میں بیٹھ کر چھ میٹر کی بلند ی سے پا نی میں چھلا نگ لگا نے کا منفرد مظاہرہ کیا۔اس مقابلے میں وہی فتح کا حقدار ہوتا ہے جواپنے دلچسپ جہاز کے ساتھ کرتب بازی کرتے ہوئے اونچا ئی سے چھلانگ لگانے کے بعد سب سے زیادہ فاصلہ طے کرکے پا نی میں گرتا ہے۔ اس مقابلے میں کئی غیر پیشہ ور پائلٹوں نے شرکت کی جن کی اُڑان بھرنے کی قابلیت 35ہزار افراد نے دیکھی۔

مزید خبریں :