02 نومبر ، 2012
بینکاک. . . .. این جی ٹی…دنیا بھر میں شادی کی تقاریب میں دلہن اور دولہا کے دوست ان کے ساتھ شرکت کرتے ہیں لیکن بینکاک میں ایک ایسی شادی کی تقریب دیکھی گئی جس میں 95 دلہن کی سہیلیوں (Bridesmaids) نے آکرچار چاند لگائے اور عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔اپنی نوعیت کی اس بے مثال شادی کا اہتما م بینکاک کے ایک مقامی ہو ٹل میں کیا گیا اور مزے کی بات تو یہ ہے کہ دلہن کو ئی عام نہیں بلکہ شہر کی نامی گرامی بزنس ویمن تھی۔95 دلہن کی سہیلیوں نے ایک رنگ اور ڈیزائن کے ملبوسات پہن کر شادی کی رسمیں نبھائیں اور تقریب کے دوران دلہن کی رخصتی سے قبل ہی عالمی ریکارڈ کا سر ٹیفیکیٹ بھی حاصل کر لیا۔