02 نومبر ، 2012
لندن. . . .این جی ٹی… دنیا کی سادہ ترین اور ماحول دوست سواری اب سستی نہیں رہی کیونکہ لندن کے ایک شخص نے فرنیچرکمپنی کے اشتراک سے لکڑی سے بنی ہوئی ایسی سائیکل تیار کی ہے جس کی قیمت سن کر منہ کھلے کا کھلا رہ جاتا ہے۔لندن میں متعارف کروائی جانے والی دنیا کی مہنگی ترین لکڑی کی اس سائیکل کی قیمت 70ہزارڈالر ہے جو پاکستانی روپوں میں 60لاکھ روپے سے بھی زائدرقم ہے۔کیوں ہے نہ عجب غضب سائیکل۔۔۔