06 نومبر ، 2012
کیلیفورنیا .. . این جی ٹی …امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سین ڈیاگو میں کتوں کے لیے فائیو اسٹار ہوٹل اور ڈے کےئر سینٹ کا افتتاح کردیا گیاہے۔LCDٹی وی ،نرم و ملائم فوم کے بیڈز اور روم سروس کی سہولت کیساتھ پُرتعیش کمروں،اسپا اور سوئمنگ پولز سے آراستہ اس ہوٹل میں ذاتی کمرے کا ایک رات کاکرایہ25سے50ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔اس ہو ٹل کے مہنگے ترین کمروں میں پیلس سویٹ ور Presidential Suit شامل ہیں جن کرا یہ 75 سے100 ڈالر تک ہے۔اس ہوٹل میں ناصرف کتوں کی آرائش و زیبائش سمیت ورزش کی سہولیات میسر ہیں بلکہ سوئمنگ پول کے ساتھ ساتھ اندرونی اور بیرونی پلے ایریا بھی تیار کیے گئے ہیں۔تمام لگژری سہولیات سے آراستہ یہ ہوٹل دنیا بھر کے کتوں کے لیے تعطیلات گزارنے کا موزوں مقام ثابت ہورہاہے۔