رواں برس جنوبی پنجاب میں آم کی پیداوار 50 فیصد تک کم ہونے کا امکان

شدید گرمی کے باعث ملتان ،مظفر گڑھ، رحیم یار خان، خانیوال اور وہاڑی کے اضلاع سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں— فوٹو: فائل
شدید گرمی کے باعث ملتان ،مظفر گڑھ، رحیم یار خان، خانیوال اور وہاڑی کے اضلاع سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں— فوٹو: فائل

ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں شدید گرمی نے آم کے باغات کو 50 فیصد تک متاثر کیا ہے۔

مینگو ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ملتان کے سینیئر سائنسدان شہزاد ظفر کے مطابق شدید گرمی کے باعث ملتان ،مظفر گڑھ، رحیم یار خان، خانیوال اور  وہاڑی کے اضلاع سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جنوبی پنجاب میں 2 لاکھ 30 ہزار ایکڑ  رقبے پر آم کے باغات ہیں ، گزشتہ سال جنوبی پنجاب سے 11 لاکھ ٹن آم کی پیداور ہوئی تھی جو اس سال آدھی ہونے کی توقع ہے۔

شہزاد ظفر کے مطابق گرمی نے نہ صرف آم کی پیداور کو متاثر کیا ہے بلکہ آم کے درختوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا ہے جو آنے والے سالوں میں بھرپور پھل پیدا نہیں کر سکیں گے۔

مزید خبریں :