Time 03 جون ، 2022
دلچسپ و عجیب

پانی کے لیے اپنی زندگی خطرے میں ڈالنے والی خاتون کی ویڈیو وائرل

یہ واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پیش آیا / اسکرین شاٹ
یہ واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پیش آیا / اسکرین شاٹ

بھارت میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک خاتون کو  پانی کے حصول کے لیے کنویں کی دیوار پر چڑھتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ریاست مدھیہ پردیش کی اس ویڈیو سے وہاں پانی کی شدید کمی کی عکاسی ہوتی ہے۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ایک خاتون رسی یا کسی سہارے کے بغیر دیوار پر اسپائیڈر مین کی طرح چڑھ رہی ہے۔

یہ ویڈیو مدھیہ پردیش کے ایک گاؤں غوثیہ کی ہے جہاں کنویں اور تالاب سوکھ جانے کے بعد لوگ پانی کے حصول کے لیے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔

وہاں کے رہنے والوں نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں کنویں میں اتر کر پانی حاصل کرنا پڑتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں 3 کنویں ہیں مگر سب ہی لگ بھگ خشک ہوچکے ہیں، پانی کا ہینڈپمپ بھی نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سرکاری ملازمین اور سیاسی رہنما انتخابات کے دوران یہاں آتے ہیں مگر اس سال ہم نے پانی کی مناسب فراہمی تک الیکشن کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارت میں پانی کے حصول کے لیے اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے والے افراد کی ویڈیوز اکثر وائرل ہوجاتی ہیں۔

اپریل میں مہاراشٹر میں ایک خاتون کی کنویں میں اترنے والی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

مزید خبریں :