Time 07 جون ، 2022
دلچسپ و عجیب

ہاتھی کی سونڈ کے بل کھڑے ہونے کی ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک ہاتھی کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ہاتھی کی تربیت کے باعث دکھائے جانے والے عمل نے سب کو حیران کردیا/ اسکرین گریب
سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک ہاتھی کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ہاتھی کی تربیت کے باعث دکھائے جانے والے عمل نے سب کو حیران کردیا/ اسکرین گریب

آپ نے مالک کے کہنے پر اکثر بندروں کو  کرتب دکھاتے دیکھا ہوگا لیکن کیا کبھی ہاتھی جیسی بھاری جسامت والے جانور کو سونڈ کے بل کھڑے ہوتے دیکھا ہے؟

سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک ہاتھی کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ہاتھی کی تربیت کے باعث دکھائے جانے والے عمل نے سب کو حیران کردیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ ہاتھی کا مالک اسے نہلانے کے لیے لاتا ہے اور اس دوران جیسے ہی وہ ہاتھی کے نچلے حصے پر پانی ڈالنے کی کوشش کرتا ہے تو ہاتھی اسے فوری محسوس کرتے ہوئے سونڈ کے بل کھڑا ہوجاتا ہے۔

مالک کی جانب سے پانی بہانے کے بعد ہاتھی انتہائی مہارت سے واپس اپنی پوزیشن پر آجاتا ہے۔

ہاتھی کی اس تربیت اور مہارت پر سوشل میڈیا صارفین حیرانی کا اظہار کررہے ہیں۔

مزید خبریں :