24 اگست ، 2022
سندھ میں بدھ کی صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک کے 12 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 119 ملی میٹر بارش سکرنڈ شہر میں ہوئی۔
محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں بدھ کو ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کردیے۔
رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ بارش سکرنڈ میں 119 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔ شہید بے نظیر آباد 103، پڈعیدن 82، خیرپور 80.9 ملی میٹر، جیکب آباد 70، حیدرآباد 52، موئن جو دڑو 51، لاڑکانہ 46، سانگھڑ 29، حیدرآباد ائیرپورٹ 27، سکھر میں 26 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اس کے علاوہ دادو 25، ٹنڈو جام 24، چھور 21، روہڑی 21، بھولاری 15.4، میرپور خاص 9، مٹھی 6، ٹھٹہ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں دن کے 12 گھنٹے میں سب سے زیادہ بارش 14.8 ملی میٹر بارش کورنگی میں ریکارڈ ہوئی۔ قائد آباد میں 10.5، صدر 10، ناظم آباد 8.4، سرجانی ٹاؤن 8.2، فیصل بیس 8، کیماڑی 7 ، نارتھ کراچی 6، ائیرپورٹ 5.3، بیس مسرور 5، یونیورسٹی روڈ 5، گلشن معمار 4.2، سعدی ٹاؤن 3.5، گلشن حدید 3، جناح ٹرمینل 2.2، گڈاپ ایک اور ڈی ایچ اے میں 0.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔