27 اگست ، 2022
ایشیا کپ میں اپنے پہلے میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ڈھائی گھنٹے کے بھرپور ٹریننگ سیشن کے باوجود فینز کو وقت دینا نہ بھولے۔
ٹریننگ سے واپسی پر بابر اعظم فینز کے پاس چلے گئے اور مداحوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور انہیں آٹوگراف بھی دیے۔
فینز نے بابر بابر کے نعرے لگائے، کپتان بابر اعظم فینز سے ملنے کے بعد بیگ تھامے بس کی طرف چلے گئے۔
خیال رہے کہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا آج سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں آغاز ہو رہا ہے۔
ایونٹ میں چھ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ افتتاحی میچ سری لنکا اور افغانستان کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔
پاکستان اپنا پہلا میچ 28 اگست بروز اتوار روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔