علیحدگی کی خبریں: عروہ سے ہاتھ ملانے کی درخواست پر فرحان نے صحافی سے کیا کہا؟

حال ہی میں دونوں اداکار اپنی فلم ٹچ بٹن کے حوالے سے ایک پریس بریفنگ کیلئے ساتھ نظر آئے/فوٹوفائل
حال ہی میں دونوں اداکار اپنی فلم ٹچ بٹن کے حوالے سے ایک پریس بریفنگ کیلئے ساتھ نظر آئے/فوٹوفائل

اداکار فرحان سعید اور عروہ حسین کی علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر کئی عرصے سے زیر گردش ہیں تاہم تاحال دونوں شخصیات کی جانب سے کوئی واضح ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

حال ہی میں دونوں اداکار اپنی فلم ٹچ بٹن کے حوالے سے ایک پریس بریفنگ کیلئے ساتھ نظر آئے جہاں صحافی کی انوکھی درخواست پر فرحان سعید انہیں بار بار خاموش رہنے کا کہنے پر مجبور ہوگئے۔

پریس بریفنگ کے دوران رپورٹر نے سوال کیا کہ فلم ٹچ بٹن ہے تو یہ بتائیں کہ بٹن کھل رہا ہے یا ٹچ ہی ہے؟ جس کے جواب میں فرحان کا کہنا تھا کہ ہماری فلم کی پوری ٹیم ہی ٹچ ہے۔

جس پر رپورٹر نے فرحان سے کہا اگر ایسا ہے تو عروہ اور آپ دونوں ہاتھ ملا کر دکھائیں۔

رپورٹر کی خواہش کو نظر انداز کرتے ہوئے فرحان نے انھیں بڑے پیار سے گھورتے ہوئے تین مرتبہ ٹھاکر صاحب کہہ کر پکارا اور زور سے ہنس دیے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ایک انٹرویو کے دوران عروہ حسین نے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ ’میں اور فرحان، ہم دونوں ایک دوسرے کی دل سے عزت کرتے ہیں، چاہے ہمارے بیچ کچھ بھی ہوا ہو، آپ ہمیں جب بھی دیکھیں گے، ایک دوسرے کو عزت دیتے ہوئے ہی دیکھیں گے‘۔

مزید خبریں :