10 دسمبر ، 2022
امریکی ریاست وسکانسن کے ہوائی اڈے پر ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جسے دیکھ کر ائیرپورٹ کا عملہ بھی پریشان ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جہاز کے اڑان بھرنے سے قبل سامان کی چیکنگ کے دوران پیش ہوا جہاں ایک امریکی خاتون نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے پالتوں کتے کو بیگ میں بند کرکے غلطی سے اسکین مشین میں بھیج دیا۔
بیگ جب اسکین مشین سے گزرا تو عملہ عجیب چیز کو دیکھ کر حیران رہ گیا اور بیگ کھولنے پر اس میں سے ایک پالتو زندہ کتا نکل آیا۔
اس واقعے کی پوسٹ ٹرانسپورٹیشن سکیورٹی ایڈمنسٹریشن(ٹی ایس اے) نے اپنے سوشل اکاؤنٹ پر شیئر کی جس میں انہوں نے مسافروں کو ہدایت کی کہ جب بھی سفر کریں تو قانون کو جانیں اور جانوروں کو اپنے ساتھ سفر کے لیے لانے پر ائیرلائن کو آگاہ کریں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایسا واقعہ نیویارک میں ایک ماہ قبل بھی پیش آچکا ہے جہاں اسکریننگ کے دوران بیگ سے بلی نکلی تھی۔