16 جنوری ، 2012
ماسکو … روس کاخلائی طیارہ مشن میں ناکامی کے بعدچلی کی ساحل کے قریب بحرالکاہل میں گرگیا۔مریخ کے چاندفوبوزسے مٹی کے نمونے حاصل کرنے کے غرض سے ڈیزائن کیے گئے فوبوزگرنٹ طیارے کوگزشتہ سال نومبرمیں خلائی مشن پرروانہ کردیاگیاتھاجوناقص لانچنگ کے باعث زمین کے مدارسے باہرنکلنے میں ناکام رہااورکشش ثقل کے باعث بلندی پرجانا بندکردیاتھا۔روسی خبرایجنسی کے مطابق تباہ ہونیوالے14ٹن وزنی راکٹ کاملبہ چلی کے قریب بحرالکاہل میں جاگراجبکہ راکٹ میں موجود 11ٹن زہریلاایندھن برازیل اورمغربی افریقہ کے درمیان بحراوقیانوس میں گرنیکاخدشہ ہے۔