27 دسمبر ، 2022
چین نے کورونا پابندیوں میں نرمی کا سلہ جاری رکھتے ہوئے بیرون ملک سے آنے والے افراد کے لیے قرنطینہ کی پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق بیرون ملک سے آنے والوں کے لیے لازمی قرنطینہ کی پابندی 8 جنوری سے ختم ہو جائے گی۔
کچھ ماہ پہلے بیرون ملک مسافروں کے لیے قرنطینہ کی مدت تین ہفتے سے کم کر کے ایک ہفتہ اور پچھلے ماہ یہ مدت پانچ روز کر دی گئی تھی۔
واضح رہے کہ چین میں بیرون ملک کے مسافروں کے لیے لازمی قرنطینہ کی پابندی مارچ 2020 میں عائد کی گئی تھی۔