Time 04 جنوری ، 2023
کھیل

رمیز راجا کا سامان تین بار بھیجا لیکن انہوں نے وصول نہیں کیا: شکیل شیخ

رمیز راجا چھوڑی گئی چیزوں کو وصول نہ کرکے بہانے بنارہے ہیں: رکن پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی/ فوٹو شکیل شیخ ٹوئٹر
رمیز راجا چھوڑی گئی چیزوں کو وصول نہ کرکے بہانے بنارہے ہیں: رکن پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی/ فوٹو شکیل شیخ ٹوئٹر

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے رکن شکیل شیخ کا کہنا ہے کہ سابق چیئرمین پی سی بی کا ذاتی سامان 3 بار ان کے گھر بھیجا لیکن انہوں نے وصول نہیں کیا۔

ٹوئٹر پر پی سی بی رکن شکیل شیخ نے رمیز راجا کے سامان کی تصویر شیئر کی اور بتایاکہ رمیز راجا چھوڑی گئی چیزوں کو وصول نہ کرکے بہانے بنارہے ہیں، اس سامان کو واپس کرنے کی کئی  بار کوشش کی گئی، رمیز راجا  اس مسئلے کو زندہ رکھنا چاہتے ہیں کتنا افسوسناک ہے۔

شکیل شیخ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں جے پی ایل کی کیپ، چشمے کے فریم، ایکریڈیشن کارڈز، ٹشو پیپر کا ڈبہ، بسکٹ کا ڈبہ، غیر ملکی سم اور کچھ شاپرز دیکھی جاسکتی ہیں۔

شکیل شیخ نے کہا کہ رمیز راجا کا سامان دو بار ان کے گھر بھیجا گیا، ان کی اہلیہ باہر آئیں لیکن سامان وصول نہیں کیا، تیسری مرتبہ بھی رمیز راجا سے وقت لے کر ان کا سامان ان کے گھر بھیجا گیا لیکن وہ غائب ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ رمیز راجا جسے 1992 کی شرٹ کہہ رہے ہیں وہ مرچنڈائز کی شرٹ ہے۔

واضح رہے کہ  رمیز راجا نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران برطرفی پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ جس دن مجھے برطرف کیا گیا میں اس دن آفس ہی نہ جا سکا، ان لوگوں نے ایسے حملہ کیا جیسے آیف آئی اے کا چھاپا پڑگیا ہو، اپنے آفس میں بھائی کی تصویر ہے، ورلڈکپ 1992 کی جرسی ہے یہ وہ چیزیں ہیں جن سے میرا جذباتی لگاؤ ہے، میں نے یہ چیزیں واپس مانگیں تو ان کا کہنا تھا کہ ہم آپ کو واپس کرتے ہیں جو کہ ابھی تک نہیں کی گئیں۔

مزید خبریں :