19 دسمبر ، 2012
کراچی…ا سنوکر کے عالمی چمپئن محمد آصف کو سراہے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے محمد آصف کو دولاکھ روپے کا انعام دیا ہے۔پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے محمد آصف کے اعزاز میں اولمپک ہاؤس میں ظہرانے کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر پی او اے کے صدر عارف حسن نے محمد آصف کو دولاکھ روپے کا چیک پیش کیا جبکہ اسنوکر ایسوسی ایشن کے صدرعالمگیر شیخ کو ایک لاکھ روپے کا چیک دیاگیا ۔ عارف حسن کا کہنا ہے کہ پی او اے ملک کا نام روشن کرنیوالوں کی حوصلہ افزائی کرتی رہے گی۔