22 فروری ، 2012
پشاور… قبا ئلی علاقوں میں پو لیو کا نیا کیس سامنے آگیاہے۔ رواں سال کے پہلے ڈیڑھ مہینے کے دوران فاٹا میں پو لیو کے دو کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔ ای پی آئی فاٹاکے مطابق خیبر ایجنسی کے علاقے سما غری میں آٹھ ماہ کے بچے ابراہیم میں پو لیو وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ رواں سال کے دوران فاٹا میں پو لیو کے دو کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔ فاٹاحکام کے مطابق گزشتہ سال فاٹا میں پو لیو کے 59 کیسز رپورٹ کیے گئے تھے۔قبائلی علاقوں میں پولیو کیسز کی بڑی وجہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پو لیو ٹیموں کی دور دراز علاقوں تک عدم رسائی ہے۔ فاٹاحکام کے مطابق قبا ئلی علاقوں میں تین روزہ انسداد پو لیو مہم 13 مارچ سے شروع کی جا ئے گی۔