مسجد نبویﷺ میں ہاتھ میں عصا اٹھائے نظر آنے والے بزرگ پاکستان واپس پہنچ گئے

عمرہ کے بعد وطن واپس پہنچنے پر پر بزرگ کے عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں ائیرپورٹ پہنچ کر استقبال کیا۔/ فوٹو: جیو نیوز
عمرہ کے بعد وطن واپس پہنچنے پر پر بزرگ کے عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں ائیرپورٹ پہنچ کر استقبال کیا۔/ فوٹو: جیو نیوز

عرب ممالک میں وائرل ہونے والی ویڈیو میں اپنی سادگی اور لباس کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیتنے والے بزرگ پاکستان واپس پہنچ گئے۔

ویڈیو میں نظر آنے والے بلوچستان کے شہر حب کے رہائشی بزرگ عبدالقادر مری عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

عمرہ کے بعد کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچنے پر بزرگ عبدالقادر کے عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں ائیرپورٹ پہنچ کر استقبال کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عرب ممالک میں ایک بزرگ کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ہاتھ میں عصا اٹھائے مسجد نبویﷺ سے باہر نکل رہے ہیں۔

ویڈیو میں بزرگ کے حلیے اور سادگی نے سوشل میڈیا صارفین کے دل موہ لیے اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی تھی۔

مزید خبریں :