10 مئی ، 2023
کوئٹہ میں کینسر ،مرگی ،گردے ڈائیلسز اور تھیلیسیمیا سمیت کئی امراض کی ضروری ادویات مارکیٹس سے غائب ہوگئیں۔
شہر کی مارکیٹوں میں جو ادویات دستیاب ہیں ان کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے مریض مہنگے داموں بلیک میں ادویات خریدنے پر مجبور ہیں۔
کوئٹہ کے میڈیکل اسٹورز میں ان دنوں کینسر، مرگی ،گردے ڈائیلسز ،تھیلیسیمیا اور بخار سمیت کئی امراض کی ضروری ادویات دستیاب نہیں ہیں۔
لوگ ادویات کی تلاش میں مارے مارے پھرتے رہتے ہیں، قیمتوں کے ایک دم کئی گنا اضافے سے اپنے پیاروں کیلئے ادویات خریدنے والے غریب اور متوسط طبقے کے لوگ اس صورتحال پر پریشان ہیں۔