27 دسمبر ، 2012
ہوانا…این جی ٹی…اگرآپ کا خیال ہے کہ رقص کی دنیا میں صرف دبلے پتلے اور سائز زیرو ڈانسرز ہی نام بنا سکتے ہیں تو یہ کیوبا سے تعلق رکھنے والے ان فربہ ڈانسرز نے غلط ثابت کر دیا ہے۔8 موٹی خواتین پرمشتمل اس ڈانس گروپ کا مجموعی وزن کم و بیش 1 ہزار600پونڈزہے جن میں سے ہرایک ڈانسرتقریباً 200پونڈ وزنی ہے۔ بھاری بھرکم خواتین پر مشتمل یہ باصلاحیت ڈانس گروپ جب اسٹیج پررقص کے لیے اُترتا ہے تو دیکھنے والوں کو اپنی مہارت اور پھرتی سے حیران کر دیتا ہے۔