02 جنوری ، 2013
رو،…این جی ٹی…اٹلی کے دا رلحکو مت رو م میں برج ڈائیونگ کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں خطروں کے کھلاڑیوں نے جان ہتھیلی پر رکھ کر پُل سے ٹھنڈے پانی میں چھلانگیں لگائی۔اس برج ڈائیونگ کے مقابلے میں شریک کھلاڑیوں نے روم کے Tiber River پر تعمیرکردہ پل کے اوپر کھڑے ہو کر 17میٹر کی بلندی سے پانی میں چھلانگیں لگائی۔ ان کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھنے کیلئے اس پل پر مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کی بھی کافی تعداد مو جود تھی جنھوں نے ان ڈائیور زکی بہادری اور مہا رت پر دل کھول کر داد دی۔