Time 02 اگست ، 2023
کھیل

بھارتی گولڈ میڈلسٹ کی ایشین ایتھلیٹکس میں میڈل جیتنے پر پاکستانی کھلاڑی کو مبارکباد

نیرج چوپڑا میرے فیورٹ ہیں اور دوست بھی، انہوں نے مجھے میڈل جیتنے پر فون کیا اور مبارک دی، ان کے فون کرنے سے میری حوصلہ افزائی ہوئی اور میں مزید متحرک ہوا: محمد یاسر/ فوٹو جیو نیوز
نیرج چوپڑا میرے فیورٹ ہیں اور دوست بھی، انہوں نے مجھے میڈل جیتنے پر فون کیا اور مبارک دی، ان کے فون کرنے سے میری حوصلہ افزائی ہوئی اور میں مزید متحرک ہوا: محمد یاسر/ فوٹو جیو نیوز

پاکستان کے جیولین تھرور محمد یاسر نے حال ہی میں ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں برانز میڈل جیتا جس پر  بھارتی اولمپک گولڈ میڈلسٹ نیرج چوپڑا نے انہیں فون کر کے مبارکباد دی۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہو ئے محمد یاسر نے بتایا کہ نیرج چوپڑا میرے فیورٹ اور دوست بھی ہیں، انہوں نے میڈل جیتنے پر مجھے فون کیا اور مبارک دی، نیرج چوپڑا کے فون کرنے سے میری حوصلہ افزائی ہوئی اور میں مزید متحرک ہوا۔

محمد یاسر نے کہا کہ ایشین چیمپئن شپ میں مجھے موقع ملا اور میں نے اس کا فائدہ اٹھایا، اب میں کہہ سکتا ہوں کہ میرے کھیل میں بہتری آئی ہے، ارشد ندیم کی کمی محسوس نہیں ہونے دی اور اب میں ایشین گیمز کے لیے محنت کر رہا ہوں، اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنا چاہتا ہوں۔

پاکستانی ایتھلیٹ کا کہنا تھا ہمارے اور بھارتی جیولین تھرورز میں ٹریننگ کا فرق ہے، بھارت کے کھلاڑی بیرون ملک ٹریننگ کرتے ہیں جبکہ ہمارے پاس انٹرنیشنل معیار کے جیولین نہیں ہیں اور نہ ہی ہمارے پاس ٹریننگ کی سہولیات ہیں۔

مزید خبریں :