پاکستان

بھارتی جیلوں سے رہائی پانے والے پاکستانی ماہی گیرگھر پہنچ گئے

پانچوں ماہی گیر گزشتہ روز بھارت سے رہائی کے بعد واہگا بارڈر لاہور پر پاکستان کے حوالے کیے گئے تھے/ فوٹو جیو نیوز
پانچوں ماہی گیر گزشتہ روز بھارت سے رہائی کے بعد واہگا بارڈر لاہور پر پاکستان کے حوالے کیے گئے تھے/ فوٹو جیو نیوز

بھارتی جیلوں سے رہائی پانے والے ماہی گیروں کو ایدھی فاؤنڈیشن نے گھروں تک پہنچا دیا۔

بھارتی جیلوں سے رہائی پانے والے پانچ ماہی گیروں کو ایدھی فاؤنڈیشن نے ان کے گھروں تک پہنچا دیا، پانچوں ماہی گیر گزشتہ روز بھارت سے رہائی کے بعد واہگہ بارڈر لاہور پر پاکستان کے حوالے کیےگئے تھے۔

پانچ ماہی گیروں میں سے 2 کو ایدھی فاؤنڈیشن کے تعاون سے 5 اگست ہفتہ کی شام 6 بجے لاہور سے کراچی لایا گیا، انہیں ایدھی سینٹر پر اہل خانہ کے حوالےکیا گیا۔

ماہی گیروں کو کراچی لانے کے تمام سفری اخراجات ایدھی فاؤنڈیشن نے برداشت کیے، 48 سالہ محمد حنیف ولد فتح محمد کا تعلق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن مہاجر کیمپ سے ہے جبکہ دوسرا ماہی گیر 30 سالہ محمد علی ولد عاقل سندھ کے شہر بدین سے تعلق رکھتا ہے۔

دیگر 3 ماہی گیروں میں محمد شان ملتان میں شیر شاہ روڈ، محمد وقاص عارف والا اور محمد نازش لاہور کا رہائشی ہے۔

مزید خبریں :