فیفا ویمنز ورلڈکپ: سویڈن نے دفاعی چیمپئن امریکا کو شکست دیکر ایونٹ سے باہر کردیا

— فوٹو: فیفا
— فوٹو: فیفا

سویڈن نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد دفاعی چیمپئن امریکا کو شکست دے کر فیفا ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال کے کوارٹرفائنل میں جگہ بنا لی۔

آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں کھیلا  گیا میچ دونوں ٹیموں کے درمیان پونے تین گھنٹے تک جاری رہا، مقررہ وقت میں گول نہ ہونے پر اضافی وقت میں بھی کوئی گول نہ ہو سکا، بلآخر میچ کا فیصلہ کرنے کے لیے پنالٹی ککس کا سہارا لیا گیا جس میں سویڈن نے کامیابی حاصل کی۔

سویڈن نے انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد دفاعی چیمپئن امریکا کو پنالٹی ککس پر 4-5 سے شکست دی۔

قبل ازیں سڈنی میں کھیلے گئے دوسرے پری کوارٹر فائنل میں ہالینڈ نے جنوبی افریقا کو 0-2 سے شکست دے کر ٹاپ ایٹ میں جگہ بنائی، رورڈ اور بیرین اسٹین نے گول کیے، جنوبی افریقی ٹیم کی کھلاڑیوں نے گول کرنے کی کئی کوششیں کیں لیکن مخالف دفاعی کھلاڑیوں اور گول کیپر نے انہیں ناکام بنایا۔

کوارٹر فائنل میں ہالینڈ کا مقابلہ اسپین سےجمعہ 11اگست کو نیوزی لینڈ کے ویلنگٹن ریجنل اسٹیڈیم میں ہوگا۔

مزید خبریں :