Time 20 اگست ، 2023
صحت و سائنس

پاکستان میں منکی پاکس کا ایک اور کیس سامنے آگیا

متاثرہ شخص کے اہل خانہ اور اس کے ملنے جلنے والے افراد کے سیمپلز لیے جا رہے ہیں: وفاقی وزارت صحت— فوٹو: فائل
متاثرہ شخص کے اہل خانہ اور اس کے ملنے جلنے والے افراد کے سیمپلز لیے جا رہے ہیں: وفاقی وزارت صحت— فوٹو: فائل

وفاقی وزارت صحت نے تصدیق کردی ہے کہ پاکستان میں منکی پاکس کا ایک اور کیس سامنے آگیا ہے تاہم پاکستان میں مقامی طور پر منکی پاکس کے پھیلنے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

وزارت صحت کے مطابق منکی پاکس سے متاثرہ مریض ایک خلیجی ملک سے پاکستان پہنچا تھا، منکی پاکس سے متاثرہ 25 سالہ مریض راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں داخل ہے اور اب صحت یاب ہو رہا ہے۔

وزارت صحت کا کہنا تھا کہ متاثرہ شخص کے اہل خانہ اور اس کے ملنے جلنے والے افراد کے سیمپلز لیے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں :