Time 24 اگست ، 2023
صحت و سائنس

دواؤں کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا: ڈریپ نے وضاحت جاری کردی

حکومت نے نئی رجسٹر ہونے والی 25 دواؤں کی قیمت مقررکی ہے: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان/ فائل فوٹو
حکومت نے نئی رجسٹر ہونے والی 25 دواؤں کی قیمت مقررکی ہے: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان/ فائل فوٹو

اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) نے دواؤں کی قیمت میں اضافے کی تردید کردی۔

ڈریپ کی جانب سے جاری وضاحت میں کہا گیا ہےکہ دواؤں کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیاگیا بلکہ حکومت نے نئی رجسٹر ہونے والی 25 دواؤں کی قیمت مقررکی ہے۔

ڈریپ کے مطابق تمام 25 نئی دوائیں ہیں جو اس سے پہلے پاکستان میں رجسٹر ہی نہیں ہیں، یہ تمام 25 ادویات پہلی بار مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کی جارہی ہیں۔

ڈریپ کا کہناہےکہ پیراسٹامول کے ساتھ کمبی نیشن میں نئی دوا رجسٹرکی گئی ہے اور سادہ پیراسٹامول کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔

مزید خبریں :