Time 16 ستمبر ، 2023
پاکستان

کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی چوروں کیخلاف آپریشن، 69 واٹر ٹینکر ضبط

غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف گرینڈ آپریشن ایوب گوٹھ، پختون آباد، فردوس کالونی، ناظم آباد، منگھوپیر، جمشید کوارٹر اور قیوم آباد میں کیا گیا: ترجمان سندھ رینجرز/فائل فوٹو
غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف گرینڈ آپریشن ایوب گوٹھ، پختون آباد، فردوس کالونی، ناظم آباد، منگھوپیر، جمشید کوارٹر اور قیوم آباد میں کیا گیا: ترجمان سندھ رینجرز/فائل فوٹو

رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی چوروں کے خلاف آپریشن کے دوران 69 واٹر ٹینکر ضبط کر لیے۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف گرینڈ آپریشن کراچی کے علاقوں ایوب گوٹھ، پختون آباد، فردوس کالونی، ناظم آباد، منگھوپیر، جمشید کوارٹر اور قیوم آباد میں کیا گیا۔

آپریشن کشمیر ہائیڈرنٹ اور شاکر ہائیڈرنٹ سمیت 11 غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف کیا گیا تھا، آپریشن کے دوران 69 واٹرٹینکر بھی تحویل میں لیے گئے۔ 

ترجمان کے مطابق مجموعی طورپر 25 واٹر پمپ، 12 جنریٹر، پائپ، الیکٹرک کیبل اور دیگر مسروقہ سامان بھی تحویل میں لے لیا گیا اور دوران آپریشن 75 ملزمان کو بھی حراست میں لیا گیا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ پاکستان رینجرز سندھ غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھے گی۔

مزید خبریں :