صحت و سائنس
14 جنوری ، 2013

قبا ئلی علاقوں میں تین روزہ انسداد پو لیو مہم آج سے شروع

قبا ئلی علاقوں میں تین روزہ انسداد پو لیو مہم آج سے شروع

پشاور…قبا ئلی علاقوں میں تین روزہ انسداد پو لیو مہم آج سے شروع ہو گئی ہے تاہم شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پو لیو مہم نہیں چلائی جا رہی۔ای پی آئی فاٹا ذرائع کے مطابق قبا ئلی علاقوں میں تین روزہ انسداد پو لیو مہم کے دوران سات لاکھ سے زیادہ بچوں کو پو لیو سے بچاوٴ کے قطرے پلا ئے جا ئیں گے جن کے لیے دو ہزار سے زیادہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ذرائع کے مطابق شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پو لیو مہم نہیں چلائی جا رہی۔ جس سے اِن ایجنسیوں کے دو لاکھ سے زیادہ بچے پو لیو سے بچاو کے قطروں سے محروم رہیں گے۔

مزید خبریں :