صحت و سائنس
22 جنوری ، 2013

رواں ماہ اب تک سندھ میں خسرہ سے 58 بچے جاں بحق ہوچکے

 رواں ماہ اب تک سندھ میں خسرہ سے 58 بچے جاں بحق ہوچکے

کراچی…رواں ماہ اب تک سندھ میں خسرہ سے 58 بچے جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ تین ہزار سے ز ائد بچے اب بھی اس مرض میں مبتلا ہیں۔ ذرائع کے مطابق جنوری کے بیس دنوں میں سند ھ کے جن علاقو ں میں خسرہ نے بچوں کو شکار بنایا ان میں دادو میں گیارہ، شکارپورمیں 8، سکھر میں 7، گھوٹکی میں 6، خیرپور میں 5، جام شورو میں 5،حید رآبادمیں 3، لاڑکا نہ ، قمبر، مٹیاری، میر پور اور بینظیر آباد میں 2-2 جبکہ سانگھڑ،کشمور اور ٹنڈو محمد خان میں ایک ایک بچہ خسرہ سے ہلاک ہوا۔ ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر امداد اللہ صدیقی کے مطابق خسرہ ہونے کے شبہ پر کراچی سے 60 بچوں کے خون کے نمونے مزید تصدیق کے لیے اسلام آباد بھیج دیئے ہیں اورانسداد خسرہ مہم مزید تیز کردی ہے،انہوں نے بتایا کہ اب تک پانچ لاکھ سے زائد بچوں کو خسرہ سے بچاوٴ کے ٹیکے لگا ئے جاچکے ہیں جبکہ اب بھی پندرہ لاکھ سے زائد بچوں کوخسرہ سے بچاوٴ کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔

مزید خبریں :