Time 05 مارچ ، 2024
جرائم

شوہر نے سرعام بیوی کو بے دردی سے قتل کردیا

واقعہ ریاست آندھرا پردیش کے شہر نندیال میں پیش آیا جہاں ایک شوہر نے اپنی بیوی اور ساس کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا/ فوٹو بھارتی میڈیا
واقعہ ریاست آندھرا پردیش کے شہر نندیال میں پیش آیا جہاں ایک شوہر نے اپنی بیوی اور ساس کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا/ فوٹو بھارتی میڈیا

بھارت میں ظالم شوہر نے بیوی کو سرعام بے دردی سے قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست آندھرا پردیش کے شہر نندیال میں پیش آیا جہاں ایک شوہر نے اپنی بیوی اور ساس کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شوہر رنگاسوامی نے اپنی بیوی کماری اور ساس کو بھری سڑک پر سب کے سامنے درانتی سے مارانا پیٹنا شروع کیا جس پر لوگ سڑک پر جمع ہوگئے اور تشدد کی ویڈیو بنانے لگے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے خون میں لت پت خاتون کماری اور اس کی ماں کو اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے کماری کی موت کی تصدیق کردی جب کہ ساس کو شدید زخم آئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور قتل کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید خبریں :