28 جنوری ، 2013
لاہور …لاہور میں بچوں کیلئے خسرہ ، پولیو ، ہیپا ٹائٹس اور ٹی بی کی ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی گئی ،ویکسی نیشن نہ کرانے والے بچوں کے پیدائشی سرٹیفکیٹ جاری نہ کرنے ، اسکولوں میں داخلے بھی نہ دینے کا حکم دے دیا گیا ،والدین کی غفلت کے باعث کئی معصوم بچے موت کی دہلیز پر ، ویکسی نیشن نہ کرانے سے جہاں خسرہ کئی بچوں کی جانیں نگل گیا، وہیں پولیو ، ہیپاٹائٹس ، ٹی بی اور دیگر مہلک بیماریاں بھی کئی معصوم زندگیوں کو نگل چکیں ہیں جب کے بعدمحکمہ صحت حکام کی آنکھ بالآخرکھل ہی گئی اورنومولود بچوں کی مرحلہ وار ویکسی نیشن کیلئے سخت فیصلوں کی ضرورت کا احساس ہوگیا۔لاہور میں ڈی سی او کی زیرصدارت اجلاس میں پولیو ، خسرے ، ہیپاٹائٹس اور ٹی بی سے بچاوٴ کیلئے ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی گئی ،عوام رابطہ مہم تو چلے گی۔بچوں کے والدین کو سخت وارننگ بھی ،ویکسی نیشن نہ کرانے پربچوں کے برتھ سرٹیفکیٹ نہیں ملیں گے ،یہی نہیں ،اسکولوں کو بھی پابند کیا جائیگا کہ ایسے بچوں کو اسکولوں میں ہر گز ہرگز داخلے نہ دیئے جائیں ۔