27 مارچ ، 2024
کراچی میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے بلدیہ ٹاؤن کے علاقے میں ایک گھر پر دستی بم پھینک کر فرار ہونے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔
گزشتہ روز افطار سے چند لمحے قبل بلدیہ ٹاؤن میں اقبال مادہ نامی شہری کے گھر پر موٹر سائیکل سوار ملزمان دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے تھے۔ حملے میں علی مادہ اور ایک راہگیر زخمی ہوگئے تھے۔
واقعے کی سی ٹی وی ٹی فوٹیج میں ہیلمٹ اور پی کیپ پہنے ہوئے دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان کو دیکھا جا سکتا ہے۔
عینی شاہد کا کہنا ہے کہ ملزمان نے فرار ہوتے وقت فائرنگ بھی کی تھی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اقبال مادہ کی علاقے میں شہرت کچھ اچھی نہیں اور ممکنہ طور پر وہ ملزمان کو جانتا ہے، واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہے جس سے صورتحال واضح ہوجائے گی۔