17 جون ، 2024
لاڑکانہ کی سینٹرل جیل میں پرانی دشمنی پرقیدی کو قتل کردیا گیا۔
جیل سپرنٹنڈنٹ کے مطابق پولیس کانسٹیبل نے قیدی کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔ انہوں نے بتایاکہ جیل اہلکار کو گرفتار کرکے ڈسٹرکٹ پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
ان کا کہنا تھاکہ قیدی نے کچھ عرصہ قبل کانسٹیبل کے ماموں کو قتل کردیاتھا، گرفتار اہلکار پستول چھپاکرجیل کےاندرلایاتھا۔