صحت و سائنس
07 فروری ، 2013

پاکستان میں رواں سال خسرہ سے 131 بچے جاں بحق‘ عالمی ادارہ صحت

پاکستان میں رواں سال خسرہ سے 131 بچے جاں بحق‘ عالمی ادارہ صحت

اسلام آباد… عالمی ادارہ صحت نے پاکستان میں خسرہ کی تازہ رپورٹ جاری کردی ہے جس کے تحت رواں سال کے ابتدائی 36 دنوں میں 3 ہزار بچوں میں خسرے کی تصدیق ہوئی، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خسرے کی موجودہ وباء نے پاکستان کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے۔ رواں سال کے ابتدائی 36 دنوں میں 3 ہزار بچوں میں خسرے کی تصدیق ہوئی اور اس دوران خسرے کے باعث 131 بچے جاں بحق ہوئے۔ بلوچستان میں خسرے کی وباء سے 38‘ سندھ میں 79‘ خیبر پختونخواہ اور پنجاب میں 6‘6 بچے جاں بحق ہوئے۔

مزید خبریں :