22 جون ، 2024
کراچی کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کی سینٹرل فارمیسی کا ائیرکنڈیشن 15 دن سے خراب پڑا ہے۔
اسپتال ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سینٹرل فارمیسی کا ائیرکنڈیشن 15 دن سے خراب ہے جس کے سبب ادویات خراب ہو رہی ہیں۔
اسی حوالے سے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح اسپتال پروفیسر شاہد رسول نے بتایا کہ فارمیسی کے ائیرکنڈیشن کا مسئلہ آج حل ہو جائے گا۔
پروفیسر شاہد رسول کے مطابق گرمی میں ائیرکنڈیشن کا خراب ہونا معمول کی بات ہے، یہ کوئی اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے۔