صحت و سائنس
08 فروری ، 2013

بھارت میں ایک ماہ کے دوران سوائن فلو سے 94 افرادہلاک

بھارت میں ایک ماہ کے دوران سوائن فلو سے 94 افرادہلاک

نئی دہلی…بھارت میں رواں سال کے پہلے مہینے میں سوائن فلو سے اب تک 94 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ سال بھارت میں سوائن فلو سے 405 ہلاکتیں ہوئی تھیں اور اس سال یکم جنوری سے 27 جنوری تک بھارت میں 456 سوائن فلو کے کیس سامنے آئے اور91 افراد ہلاک ہوئے۔بھارتی خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کے مطابق ان اعداوشمار کے آنے کے بعد دلی میں مزید تین اموات ہوئی ہیں جس سے مرنے والوں کی تعداد کم از کم 94 ہو گئی ہے۔صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے اپنی ویب سائٹ پر جاری رپورٹ میں بتایا کہ سوائن فلو سے سب سے زیادہ متاثر ریاست راجستھان ہے اور اس کے بعد پنجاب اور ہریانہ کا نمبر ہے۔راجستھان میں اس سال سوائن فلو سے 54 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ہریانہ میں 13 اور پنجاب میں 9 اموات ہوئی ہیں۔بھارت میں سوائن فلو کا زیادہ اثر 2009 اور 2010 میں دیکھا گیا تھا۔ 2010 میں اس بیماری سے 1763 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔دارالحکومت دہلی میں بڑھتے اثرات کو دیکھتے ہوئے مقامی حکومت نے 22 اسپتالوں کو اس بیماری کے علاج کے لیے خصوصی انتظامات کرنے کی ہدایت دی ہیں۔سوائن فلو ایچ 1 این 1 وائرس سے پھیلتا ہے اور یہ پہلی مرتبہ 2009 میں میکسیکو میں سامنے آیا تھا۔جون 2009 میں عالمی ادارہ صحت نے سوائن فلو کو عالمی وبا قرار دے دیا تھا۔

مزید خبریں :