Time 09 جولائی ، 2024
انٹرٹینمنٹ

انتہائی مختصر لباس نہ پہننے پر فوٹوگرافر نے باتیں سنائیں: منیشا نے ماضی کا قصہ سنادیا

انتہائی مختصر لباس نہ پہننے پر فوٹوگرافر نے باتیں سنائیں: منیشا نے ماضی کا قصہ سنادیا
سری لنکن بیوٹی نے حال ہی میں بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے 1990 کے عشرے کے دوران اداکاراؤں کو پیش مشکلات سے متعلق بتایا—فوٹو: فائل

90 کی دہائی کی حسینہ بالی وڈ اداکارہ منیشا کوئرالہ نے کیرئیر کے ابتدا میں اپنے ساتھ پیش آئے ایک دلچسپ واقعہ سے متعلق بتایا ہے۔

سری لنکن بیوٹی نے حال ہی میں بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے  1990 کے عشرے کے دوران اداکاراؤں کو پیش مشکلات سے متعلق بتایا۔

منیشا کوئرالہ نے بتایا کہ ایک مرتبہ ان کا ایک ایسے مرد فوٹوگرافر سے سامنا ہوا تھا جس نے انہیں فوٹو شوٹ کےلیے مختصر لباس پہننے کےلیے کہا اور وہ کافی نامی گرامی فوٹوگرافر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کیرئیر کی شروعات میں مجھ سے کہا گیا تھا کہ میں جاؤں اور اپنا فوٹو شوٹ کرواؤں اور جہاں مجھے بھیجا جارہا تھا وہاں ایک نامور فوٹوگرافر موجود تھا، میں فوٹو شوٹ کے لیے اپنی والدہ کے ساتھ گئی تھی، اس دوران فوٹوگرافر باتیں بنانے لگا اور کہنے لگا کہ 'آپ اگلی سپر اسٹار ہیں وغیرہ'۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ وہ دو ٹکڑوں پر مشتمل انتہائی چھوٹا لباس لے آیا اور کہنے لگا کہ آپ یہ پہنیں جس پر میں نے کہا کہ میں یہ صرف اس صورت میں پہنتی ہوں جب سوئمنگ کروں یا ساحل سمندر جاؤں۔

منیشا کا کہنا تھا کہ پھر میں نے اس سے کہا کہ اگر فلموں میں آنے کا یہی راستہ ہے تو پھر میں فلموں میں نہیں آنا چاہتی اور نہ ہی میں یہ پہن رہی ہوں، میں نے فوٹوگرافر سے کہا کہ یا تو آپ میرا مکمل کپڑوں کے ساتھ فوٹو شوٹ کریں ورنہ میں جارہی ہوں۔

اداکارہ نے بتایا بعد ازاں جب میں ایک اسٹار بن گئی تو پھر اس فوٹوگرافر سے میری ملاقات ہوئی جس نے دیکھتے  ہی کہا میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ آپ ایک اسٹار بنیں گی۔

واضح رہے کہ منیشا کوئرالہ حال ہی میں اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ہیرامنڈی میں جلوہ گر ہوئی ہیں۔

مزید خبریں :