15 جولائی ، 2024
لاہور پولیس نے گلاب دیوی اسپتال میں 18 سالہ مریضہ سے مبینہ زیادتی کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ 13 جولائی کوپیش آیا،گرفتارملزم لیبارٹری ٹیکنیشن اسٹوڈنٹ ہے جب کہ متاثرہ لڑکی ننکانہ صاحب کی رہائشی ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ لڑکی ننکانہ صاحب کی رہائشی اورگلاب دیوی اسپتال کے امیر الدین وارڈ میں زیر علاج تھی۔
13 جولائی کو ملزم اسپتال میں ایک طالب ساتھی کے ہمراہ لڑکی کو دوسرے بلاک کے واش روم میں لے گیا اور زیادتی کو نشانہ بنا ڈالا جب کہ اس کا ساتھی واش روم کے باہر کھڑا رہا۔
پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جب کہ اس کے ساتھی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔