Time 17 جولائی ، 2024
انٹرٹینمنٹ

اللہ ان سے محبت کرتا ہے جو حسینؓ سے محبت کرتے ہیں: حنا خان کا یوم عاشور پر پیغام

اللہ ان سے محبت کرتا ہے جو حسینؓ سے محبت کرتے ہیں: حنا خان کا یوم عاشور پر پیغام
اداکارہ نے اپنی اسٹوری میں مزار کے اندرونی حصے کی ویڈیو شیئر کی اور ساتھ ہی یا حسین! اللہ کا شیر لکھا

بھارتی اداکارہ حنا خان نے عراق کے شہر نجف جانے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

نواسہ رسولؐ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں آج دنیا بھر میں عاشورہ محرم کے جلوس نکالے جا رہے ہیں۔

ایسے میں اداکارہ حنا خان نے بھی یوم عاشور کے موقع پر نواسہ رسولؐ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی۔

اللہ ان سے محبت کرتا ہے جو حسینؓ سے محبت کرتے ہیں: حنا خان کا یوم عاشور پر پیغام
سوشل میڈیا

اداکارہ نے اپنی اسٹوری میں مزار کے اندرونی حصے کی ویڈیو شیئر کی اور ساتھ ہی یا حسین! اللہ کا شیر لکھا۔

اداکارہ نے اپنی اسٹوری پر مزید لکھا کہ اللہ ان سے محبت کرتا ہے جو حسینؓ سے محبت کرتے ہیں، میرا دل چاہتا ہے میں ابھی نجف جاؤ۔

واضح رہے کہ حنا خان نے حال ہی میں چھاتی کے سرطان میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا اور بتایا کہ انہیں اسٹیج 3 کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر وہ اپنی صحت اور علاج سے متعلق معلومات شیئر کرتی رہتی ہیں۔


مزید خبریں :