Time 22 جولائی ، 2024
جرائم

جہلم میں مبینہ پولیس مقابلہ، اے این ایف اہلکاروں کو شہید کرنیوالے ملزمان ہلاک

جہلم میں مبینہ پولیس مقابلہ، اے این ایف اہلکاروں کو شہید کرنیوالے ملزمان ہلاک
گرفتار ملزمان کو ریکوری کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ متیال کے علاقے میں ملزمان کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا: ڈی پی او جہلم. فوٹو فائل

جہلم میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران انسداد منشیات فورس (اے این ایف) کے 3 اہلکاروں کو شہید کرنے والے دو ملزمان مارے گئے۔

ڈی پی او جہلم کے مطابق گرفتار ملزمان کو ریکوری کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ متیال کے علاقے میں ملزمان کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا۔

ڈی پی او نے بتایا کہ حملے میں زیر حراست دونوں ملزمان مارے گئے اور 2 پولیس اہلکار زخمی بھی ہو گئے۔

ڈی پی او کے مطابق مارے گئے دونوں ملزمان نے ڈیڑھ ماہ قبل تعاقب کرنے والے اے این ایف کے تین اہلکاروں کو ڈومیلی موڑ پر فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا جنہیں پولیس نے گوادر کے راستے ایران فرار ہوتے گرفتار کیا تھا۔

یاد رہے کہ دہشتگردوں نے اے این ایف ٹیم پر 12 جون کو ترکئی ٹول پلازہ کے قریب فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں اے این ایف کے دو اہلکار اور ایک سویلین شہید ہو گیا تھا جبکہ پولیس نے گوادر فرار ہونے کی کوشش کرنے والے ملزمان کو 23 جون کو جہلم سے گرفتار  کر لیا تھا۔

مزید خبریں :