Time 02 اگست ، 2024
جرائم

لاہور میں آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کی مسافر خاتون سے مبینہ زیادتی

لاہور میں آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کی مسافر خاتون سے مبینہ زیادتی
ڈرائیور پانی پینے کے بہانے رکا اور خواتین کے پیچھے گھر میں داخل ہوگیا: ایف آئی آر— فوٹو:فائل

لاہور میں آن لائن ٹیکسی ڈرائیور نے خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ خاتون نے چونگی امرسدھو سے اپنی سہیلی کے ساتھ اس کے گھر ڈبن پورہ جانے کیلئے رائیڈ بک کروائی، رائیڈ پوری ہونے پر خواتین نے اتریں تو ڈرائیور نے پانی مانگا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ خاتون پانی لینے اندر گئی تو وہ بھی پیچھے گھر میں داخل ہوگیا اور ملزم نے خاتون کو اس کی سہیلی کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کےمطابق واقعہ تھانہ سبزہ زار کے علاقے کراچی پلی کے قریب پیش آیا۔

پولیس نے بتایاکہ خاتون نے گاڑی کے نمبر کی نشاندہی کی ہے، ملزم کی گرفتاری کی کوششیں کی جارہی ہے، ملزم کو جلد پکڑ لیا جائے گا۔

مزید خبریں :