09 اگست ، 2024
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی۔
آج انٹربینک میں ڈالر کا بھاو 278 روپے 55 پیسے ہے جبکہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاو 278 روپے 69 پیسے تھا۔
انٹربینک میں ڈالر کا بھاو آج 14 پیسے کم ہوا ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاو 280 روپے 40 پیسے برقرار ہے۔