Time 14 اگست ، 2024
جرائم

لاہور لبرٹی چوک میں ہلڑبازی کرنے پر 30 منچلے گرفتار

لاہور لبرٹی چوک میں ہلڑبازی کرنے پر 30 منچلے گرفتار
فوٹو: فائل

جشن آزادی کے موقع پر لاہور کے علاقے لبرٹی چوک میں ہلڑ بازی کرنے پر 30 کے قریب منچلوں کو حراست میں لے لئے گئے۔

پولیس کے مطابق منچلے لبرٹی چوک آنے والی فیملیز کو تنگ کررہے تھے اور لوگوں کی شکایت پر انہیں حراست میں لیا گیا۔

پولیس کے مطابق کئی منچلوں کے کئی ساتھی پولیس کو دیکھ کر موٹر سائیکلوں پر فرار ہوگئے۔

مزید خبریں :