Time 14 اگست ، 2024
جرائم

گھوٹکی میں 65 سال کے شخص کے اغوا کا ڈراپ سین

گھوٹکی میں 65 سال کے شخص کے اغوا کا ڈراپ سین
فوٹو: فائل

گھوٹکی میں 65 سال کے شخص کے اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا، پولیس نے سہراب نامی شخص کی اغوا کا پورا ڈراما بے نقاب کردیا۔

پولیس کے مطابق سہراب نامی 65 سالہ باپ نے بیٹوں سے پیسے ہتھیانے کیلئے اپنے اغوا کا ڈرامہ رچایا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ سہراب نے دوستوں سے مل کر اپنے اغوا کی ویڈیو بنوائی اور اپنے بیٹوں کو بھجوائی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ سہراب مقروض تھا اور اس کے بیٹے والد کا قرض ادا کرنے میں مدد نہیں کر رہے تھے۔

پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مبینہ مغوی کا پتا لگایا اور سہراب کو اپنے 4 ساتھیوں سمیت حراست میں لے لیا۔

ڈی ایس پی کے مطابق مبینہ مغوی کا بیٹا سعید احمد والد کی تلاش میں حادثے کا شکار ہو کر جاں بحق ہوگیا۔

مزید خبریں :