Time 25 اگست ، 2024
دلچسپ و عجیب

آخر کوٹ یا جیکٹ کے پیچھے یہ چھوٹی سی بیلٹ کیوں ہوتی ہے؟

آخر کوٹ یا جیکٹ کے پیچھے یہ چھوٹی سی بیلٹ کیوں ہوتی ہے؟
اس کی وجہ کافی دلچسپ ہے / فائل فوٹو

آپ نے ایسے کوٹ، واسکٹ اور جیکٹوں کو دیکھا ہوگا جن کے پیچھے ایک بیلٹ بنی ہوتی ہے۔

مگر کیا آپ نے کبھی سوچا کہ آخر کوٹ یا جیکٹ میں بنی ان بیلٹوں کا مقصد کیا ہوتا ہے جبکہ بظاہر ان کا کوئی فائدہ بھی سمجھ میں نہیں آتا۔

تو یہ جان لیں کہ اس بیلٹ کی موجودگی کی وجہ کافی دلچسپ ہے۔

موجودہ عہد میں تو یہ بیلٹ لباس کے اسٹائل کو بہتر بنانے کے لیے کوٹ یا جیکٹ کا حصہ بنائی جاتی ہے۔

مگر اسے کوٹ یا جیکٹ کا حصہ بنانے کا اصل مقصد کچھ اور تھا۔

اسے ہاف بیلٹ یا martingale کہا جاتا ہے اور اس کی موجودگی کا مقصد محض فیشن ڈیزائن نہیں بلکہ آپ کی توقعات سے بالکل مختلف ہوتا ہے۔

اسے صدیوں قبل اس وقت کوٹ یا جیکٹوں کا حصہ بنایا گیا جب فوجیوں کی جانب سے بڑی جیکٹوں کو کمبلوں کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔

اس بیلٹ سے فوجیوں کو اضافی میٹریل اپنی جگہ برقرار رکھنے میں مدد ملتی تھی اور انہیں چلنے پھرنے میں مشکلات کا سامنا نہیں ہوتا تھا۔

مزید خبریں :