Time 25 اگست ، 2024
کھیل

کرکٹ کے معاملات ٹھیک کرکے رہوں گا، محسن نقوی

لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہےکہ کرکٹ کے معاملات ٹھیک کرکے رہوں گا، میرے الفاظ یاد رکھیں، چیزيں اس طرح نہیں رہیں گی۔

بنگلادیش کے ہاتھوں تاریخی شکست کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اپنے ردعمل میں کہا کہ  پس پردہ بہت ساری چیزیں ہو رہی ہیں۔

اپنے  پیغام میں چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ بنگلادیش کرکٹ ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، امید ہے پاکستان ٹیم اگلے میچ میں کم بیک کرے گی۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ  بنگلا دیش کی یہ تاریخی کامیابی ہے، انہوں نے پاکستان کے خلاف پہلی مرتبہ ٹیسٹ میچ جیتا، پاکستان ٹیم کو جس طرح کھیلنا چاہیے تھا ویسا نہیں کھیل سکی۔


مزید خبریں :