Time 21 جنوری ، 2025
کھیل

چیمپئنز ٹرافی: بھارت کی ایک بار پھر تنازع کھڑا کرنیکی کوشش، اس بار کیا ہتھکنڈا اپنایا؟

چیمپئنز ٹرافی: بھارت کی ایک بار پھر تنازع کھڑا کرنیکی کوشش، اس بار کیا ہتھکنڈا اپنایا؟
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ٹیم کی کٹ پر پاکستان کا نام نہیں لکھا ہوگا جب کہ تمام ٹیموں کے لیے منظور شدہ لوگو لگانا لازمی ہے—فوٹو: بھارتی میڈیا

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے منظور شدہ لوگو کو شرٹ پر لگانے کے معاملے پر بھارت کی جانب سے ایک اور تنازع کھڑا کرنے کی کوشش کی جانے لگی۔

چیمپئنز ٹرافی میں تمام ٹیموں کے لیے آئی سی سی کا منظور شدہ لوگو لگانا لازمی ہے لیکن بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ بھارتی ٹیم کی کٹ پر پاکستان کا نام نہیں لکھا ہوگا۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے منظور شدہ لوگو پر روایتی طور پر میزبان کی حیثیت سے پاکستان کا نام لکھا ہوا ہے تاہم بھارتی میڈیا واویلا کر رہا ہے اور ایک بار پھر تنازع کھڑا کرنے کی کوشش کر رہا ہے کہ بھارت نے شرٹ پر پاکستان کا نام لکھنے سے انکار کردیا ہے اور پی سی بی نے اس پر ناگواری کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی ان حرکات سے کئی سوالات نے جنم لے لیا ہے کہ کیا بھارت ایک بار پھر تنازع کھڑا کرنا چاہتا ہے؟ کیا آئی سی سی اپنے قوانین کی پابندی کرائے گا یا بھارت پاکستان کا نام نہ لکھ کر آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی کرے گا؟

آئی سی سی کے قوانین کے مطابق تمام ٹیموں کے لیے آئی سی سی کا منظور شدہ لوگو استعمال کرنا لازمی ہے، تمام ٹیمیں پلیئنگ اور ٹریننگ کٹس آئی سی سی کو منظوری کے لیے بھیجتی ہیں، لوگو کا درست استعمال نہ ہونے پر آئی سی سی فوری طور پر کٹ کو مسترد کر دیتی ہے، لوگو کا درست استعمال نہ کرنا کلودنگ اینڈ ایکوپمنٹ ریگولیشن کی خلاف ورزی ہوگی۔

ایشیا کپ میں تنازع

واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی ایشیا کپ کے موقع پر بھارت نے تنازع کھڑا کرنے کی کوشش کی تھی تاہم ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ کے لوگو پر میزبان ملک کا نام درج نہ کرنے کی منظوری دی تھی۔

مزید خبریں :