Time 19 فروری ، 2025
پاکستان

اسد قیصر نے بیک ڈور چینل سے مذاکرات کی تردید کردی

اسد قیصر  نے بیک ڈور چینل سے مذاکرات کی تردید کردی
حکومت کو مذاکرات کا موقع دیا تھا لیکن انہوں نے سنجیدگی نہیں دکھائی: رہنما پی ٹی آئی/ فائل فوٹو

پشاور: پی ٹی آئی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بیک ڈور مذاکرات کی باتوں کی تردید کردی۔

جیو نیوز سےگفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ حکومت کو مذاکرات کا موقع دیا تھا لیکن انہوں نے سنجیدگی نہیں دکھائی، ابھی وفاقی حکومت کے ساتھ کوئی بات نہیں ہورہی۔ 

انہوں نے کہا کہ بیک ڈور باتیں کسی سے نہیں ہورہیں اور نہ ہی مذاکرات کے لیے کوئی بیک ڈورچینل استعمال کیا جارہا ہے۔

شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالے جانے پر اسد قیصر کا کہنا تھا کہ شیرافضل کے معاملے پرپارٹی طریقہ کارکے مطابق آگے بڑھاجائےگا۔ 


مزید خبریں :