Time 27 فروری ، 2025
دنیا

حرمین شریفین میں رمضان المبارک کے دوران خصوصی قرآن کورس کے انعقاد کا فیصلہ

حرمین شریفین میں رمضان المبارک کے دوران خصوصی قرآن کورس کے انعقاد کا فیصلہ
فوٹو: فائل

مکہ: رمضان المبارک کے آغاز پر مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں خصوصی اور جامع قرآن کورس کا آغاز کیا جائے گا۔

سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق ان کورسز کے ساتھ ہی ایک عالمی منصوبے کا بھی افتتاح ہوگا، جو رمضان کے مقدس مہینے میں دینی سرگرمیوں کے دائرہ کار کو مزید وسعت دے گا۔

صدر امور حرمین شریفین شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے بتایا کہ  اس کورس میں شرکا کو قرآن کی درست  تلاوت، تلفظ کی بہتری اور تجوید کے اصول سکھائے جائیں گے، یہ کورس مستند اور ماہر اساتذہ کی نگرانی میں منعقد کیا جائے گا۔

اس پروگرام کے تحت مختلف تدریسی طریقے اپنائے جائیں گے جن میں حفظِ قرآن اور تلاوت شامل ہیں تاکہ سیکھنے والوں کی انفرادی ضروریات کے مطابق ان کی استعداد کو بہتر بنایا جا سکے۔


مزید خبریں :