28 فروری ، 2025
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی۔
پی ٹی آئی کے رہنما جمعرات کو عمران خان سے ملاقات کیلئے پہنچے لیکن انہیں اجازت نہیں ملی جس کے بعد قائدین اڈیالا جیل سے واپس روانہ ہوئے۔
رہنما پی ٹی آئی اور اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے کہا کہ عدالتی احکامات پر ملاقات ہونی تھی ، لیکن جیل انتظامیہ نے ملنے نہیں دیا۔
انہوں نے کہا کہ جیل ٹرائل کی سماعتوں کی لمبی تاریخیں ڈالی جا رہی ہیں ، بانی پی ٹی آئی کے بنیادی حقوق سلب کیے جارہے ہیں ، چیف جسٹس سے ملاقات میں اپنے تمام اسیروں کے مسائل رکھ چکے ہیں ۔