Time 28 فروری ، 2025
پاکستان

سندھ کے سرکاری گوداموں میں 150 ارب روپے سے زائد مالیت کی گندم خراب ہونے کا خدشہ

سندھ کے سرکاری گوداموں میں 150 ارب روپے سے زائد مالیت کی گندم خراب ہونے کا خدشہ
فوٹو: فائل

سندھ کے سرکاری گوداموں میں 150 ارب روپے سے زائد مالیت کی گندم خراب ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

محکمہ خوراک نے گندم ریلیز کرنے کیلئےوزیراعلیٰ سندھ کوخط لکھ دیا۔

محکمہ خوراک کی جانب سے لکھے گئے خط کے مطابق اس وقت سندھ میں قائم گوداموں میں 1.376 ملین میٹرک ٹن گندم موجودہے، گندم سال2022-23اور2024میں ذخیرہ کی گئی۔

خط میں کہا گیا ہے کہ گندم خراب ہونے سے 150 ارب روپے سے زائد نقصان ہونے کا اندیشہ ہے۔

آبادگاروں نے حکومت سندھ سے ذخیرہ کی گئی گندم فوری فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ذخیرہ کی گئی گندم کی وجہ سےنئی فصل پر کاشتکاروں کو نقصان ہوگا۔

مزید خبریں :